علی رضا عابدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحاد کے اعلان کے بعد علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان بننے والا سیاسی اتحاد 24 گھنٹے بھی نہ چل سکا۔

مزید جانئیے: علی رضا عابدی کا ایم کیوایم سے استعفے کا اعلان

علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے کامیاب ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store