وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں بنانےاورتوڑنےکامشغلہ ترک کرنا ہوگا جب کہ مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر لانے کی کوشش ناکام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےکی ٹرین فاروق ستارکی حمایت میں چل پڑی اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کوانجینئرڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہو گا۔
قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں ھی میں بو گا-psp اور mqm کاملاپ انجینئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ھوا-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 11, 2017
لیگی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔
عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپر مل کیس کا دوبارہ اجرأ ناانصافی ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 11, 2017
مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کو جکڑنےاور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رھیں گے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 11, 2017
نئے نویلے پاکستان عوامی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔
غاصب پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنےلانے کی کوشیشیں بُری طرح ناکام ھونگی- سیاسی جماعتیں بنانےاور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ھو گا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 11, 2017
مخالفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محاذآرآئی سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کریں۔
محاذ آراٸ ھوٸ تو کسی کے ھاتھ کچھ نہ آئیگا- ناانصافی اوربدگمانی قوم کو منزل سے دور کر دیگی- نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کیا جاۓ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 11, 2017