نوازشریف کوجھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا: خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا۔ خورشید شاہ کہنا ہےکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے اور ان پر دھبہ لگتا رہے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کے اظہار میں خورشید شاہ نے کہا کہ جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں، سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ نوازشریف نے عوام کو بے وقوف بنایا، نوازشریف کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہیے تھا، نوازشریف کو بطور وزیراعظم ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کہ جھوٹا حلف نامہ دیا۔

مزید جانئیے: پاناما کیس: نواز شریف کی نظرثانی اپیلوں کو مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے، ان پر دھبہ لگتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے ور نوازشریف جو باتیں کرتے تھے ان سے تو یہی لگتا تھا جوسپریم کورٹ نے کہا ہے۔

install suchtv android app on google app store