مجھ سے ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے: مریم نواز کا ردعمل

مجھ سے ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے: مریم نواز کا ردعمل مجھ سے ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے: مریم نواز کا ردعمل

قانون اور انصاف بھی شرمندہ ہیں، مریم نواز کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر طنز، کہتی ہیں اس معاملے میں متاثرہ فریق نواز شریف نہیں بلکہ انصاف ہے، یہاں اثاثہ 'بیٹے سے تنخواہ' بتایا گیا ہے۔

پانامہ فیصلے کے خلاف دائرکردہ نظرثانی درخواست پر جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ انصاف کا مذاق بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مریم ہے جس کا پہلے فیصلے میں ذکر تک نہیں تھا، مریم نواز سے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جس دن منصفوں نے گارڈ فادر اور سسیلیئن مافیا جیسی گالی دیکر اپنا تعصب ظاہر کیا تھا، فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب مخالف وکیل کے پاس دلیل نہ ہونے کی وجہ سے منصف خود ان کے لئے وکیل بن گئے تھے، فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب جے آئی ٹی کے بارے میں حقائق سامنے آئے کہ یہ جے آئی ٹی وٹس ایپ زدہ ہے، فیصلہ اسی دن سنا دیا گیا تھا جب نواز شریف سے سیاسی طور پر ہارنے والے مخالف کو ایک منصف نے خود ایک ناقابل سماعت درخواست دائر کرنے کو کہا۔

install suchtv android app on google app store