پاناما کیس: نواز شریف کی نظرثانی اپیلوں کو مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواستوں کو مسترد کیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواستوں کو مسترد کیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواستوں کو مسترد کیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کا 184/3 کے تحت شہادت بغیر نااہل قرار نہ دینے کا موقف درست نہیں۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پاناما فیصلے میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں ہوئی جس پرنظر ثانی کی جائے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق احتساب عدالت شواہد کا قانون کےمطابق جائزہ لینے اور فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ ضعیف شواہد کو رد کرنے کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے متعلق حقائق غیرمتنازع تھے، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فیصلہ سے نواز شریف کو حیران کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store