نواز شریف جانتے ہیں ان کا دشمن کون ہے: خورشید شاہ

قائدحزب اختلاف خورشید شاہ قائدحزب اختلاف خورشید شاہ

قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں سابق وزیر اعظم جانتے ہیں کے ان کا دشمن کون ہے ،،قریبی ساتھ ان کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔۔۔خورشید شاہ نے کہا کے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں ۔ 

اسلام آبادمیں میڈیا کے نمائندوں سےبات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بہت ہی قریبی ساتھی ان کے خلاف سازش کررہے ہیں،یہ بات سابق وزیراعظم بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے۔

خورشیدشاہ نے کہاکہ ان کی جماعت نےیوٹرن نہیں لیا،حقیقت یہ ہے کہ نئی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی،آبادی کے لحاظ سے سندھ سیٹیں بڑھنی چاہئے تھیں۔ 

خورشید شاہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی قبل از وقت انتخابات کی حامی نہیں الیکشن 2018 جولائی یا اگست میں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں کیوں کہ اب نئی مردم شماری پر سوالیہ نشان ہے سیاسی مبصرین کے مطابق پرانی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی صورت میں تحریک انصاف کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

install suchtv android app on google app store