ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 2 خواتین شہید اور6 افرا د زخمی ہوئے تھے، اس لیے بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

install suchtv android app on google app store