ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے دو خواتین شہید ،4زخمی

ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے دو خواتین شہید ،4زخمی ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے دو خواتین شہید ،4زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، بھارتی فوج وادی لیپہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

گولہ باری اتنی شدید ہے کہ اس کے باعث لوگ زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

درندہ صفت بھارتی فوج شہری آباد کو نشانہ بنارہی ہے۔ دوسری طرف پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store