نون لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی: مریم اورنگزیب

  • اپ ڈیٹ:
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب فائل فوٹو وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنیٰ مانگا ہے، مگر ان کے بچے جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث استثنیٰ مانگا ہے تاہم ان کے بچے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس تاثر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا ،نواز شریف کے بچے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ،الزامات جھوٹے بھی ہوں تو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے اور ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store