صدراوروزیراعظم کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت صدر ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اورسوگوارخاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوہرممکن بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

بلوچستان کے گورنر محمدخان اچکزئی اور وزیراعلی نواب ثناء اﷲخان زہری نے بھی دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی۔

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف، سندھ کے وزیراعلی سیدمراد علی شاہ، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر اور اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے بھی خودکش حملے کی مذمت ۔

install suchtv android app on google app store