برطانوی آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ

  • اپ ڈیٹ:
برطانوی آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ فائل فوٹو برطانوی آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ

برطانوی آرمی چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر کو خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کرایا گیا جبکہ انہیں آپریشن رد الفساد کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نظیر احمد بٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران برطانوی چیف کو آپریشن رد الفساد، سرحدی انتظام، اندرونی طور پر ہجرت کرنے والے (آئی ڈی پیز) افراد کی واپسی جبکہ وفاق کے زیرِ انتظام علاقے (فاٹا) کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے پاک فوج کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

جنرل کارٹر نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن خیبر 4، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور پاک فوج کی دیگر کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید جانئیے: جنرل اسٹاف سرنکولس پیٹرک کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات: آئی ایس پی آر

قبلِ ازیں برطانوی فوج کے سربراہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی، بعدِ ازاں برطانوی فوج کے سربراہ نے روایتی ثقافت کے حامل خیبر پاس کا بھی دورہ کیا۔

ادھر اپنے دورے کے دوران جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پہنچے جہاں انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنا کورس مکمل کرنے والے فوجی اہلکاروں میں سعودی عرب، فلسطین، ترکمانستان اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان شامل تھے جنہوں نے 136واں پاکستان ملٹری اکیڈمی لونگ کورس، 36واں گریجویٹ کورس، 29واں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس جبکہ انٹیگریٹڈ کورس 55 مکمل کیا۔

برطانوی فوج کے سربراہ نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا جبکہ نمایا کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

install suchtv android app on google app store