ایل او سی فائرنگ: سینئر بھارتی سفارتکاروں کی دفتر خارجہ طلبی

  • اپ ڈیٹ:

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 2 بچوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ کنٹرول لائن پر آج بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس میں 2 بچے شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر فائرنگ میں بچوں کی شہادت پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کاروں کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے فرسٹ سیکریٹری رگورام اور سیکنڈ سیکریٹری اویناش کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں چفاڑ میں گولہ باری کی گئی، بھارت سے بارہا کہا ہےکہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

install suchtv android app on google app store