پاکستان وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان سے نیویارک میں ملاقات نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان سے نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے لیےکوششوں کو سراہا۔

وزیراعطم پاکستان نے کہا کہ حکومت تعلیم کےفروغ اوربہترمعیارکے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 4 سال سےتعلیمی شعبےمیں بہتری نظرآ رہی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تمام وزرائےاعلیٰ کوہدایت کی ہےتعلیم کےفروغ کی کوششیں تیزکریں۔

مزید جانئیے: دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں، امریکی میڈیا حقیقی صورتحال نہیں دکھا رہا: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈی ایف آئی ڈی کےتعاون سےاسکول میں داخلہ لینےوالےطلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچےکی ترقی اورصنفی تفریق کےخاتمےکےلیےمزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان نےکہا کہ حکومت نےاعلیٰ تعلیم کی ترقی کےلیےتعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم کی تعلیم کےفروغ میں دلچسپی قابل قدرہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جلد سےجلد پاکستان واپس آنا چاہتی ہوں اورملک میں خواتین کی تعلیم کےفروغ کےلیےکام کرنا چاہتی ہوں۔

install suchtv android app on google app store