چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے،چینی وزیر خارجہ فائل فوٹو پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے،چینی وزیر خارجہ

چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے بدلتی علاقائی، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان نے افغان مسئلے کا فوج حل ناممکن قرار دے دیا۔

بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہیں،پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے،پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رہے گا،پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

وانگ ژی کا مزید کہنا تھا دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے،پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کا شکار ہے، حکومت پاکستان اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں،چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔

دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیئے،خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کو مشترکا کوششیں کرنا ہوں گی،ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے عملی اقدام کیے جائیں۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف بولے پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں،ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج آئے۔

ضرب عضب اور ردالفساد کےذریعے دہشت گردوں کاخاتمہ کیا جارہا ہے،امریکا کی نئی افغان پالیسی کا بغور مطالعہ کیا ہے،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں،افغان امن کے لیے چین انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے،افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، چین کے ساتھ ملکر خطے کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store