نومبر تک لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی: عابد شیر علی

وزیر مملکت عابد شیر علی وزیر مملکت عابد شیر علی

وزیر مملکت عابد شیر علی نے رواں برس نومبر میں لوڈ شیڈنگ مکمل طورپر ختم کرنے کی نوید سنادی، ساتھ ہی آئندہ تین ماہ میں چار ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ شامل کرنے کا دعوی بھی کرڈالا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعابد شیرعلی نے کہا کہ موجودہ دور میں بجلی کا شارٹ فال صفر پر لے آئی، ہم 20 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرچکے ہیں گزشتہ روز بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی تھی جو طلب سے 1 ہزار 779 میگاواٹ زیادہ تھی اور آئندہ 3 سے 4 ماہ میں 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنا ہے نومبر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

عابد شیرعلی بولے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کا بیڑہ غرق تھا۔ ان کے دور میں تو بجلی تھی ہی نہیں، سستی کیا ہوتی۔

انہوں نےخورشید شاہ کے سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرارددے دیا ۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں میں یکساں بجلی تقسیم کی جائے گی تاہم چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیوں کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ تعاون نہیں کررہیں اور اگرمعاملہ ایسا ہی رہا تو بجلی چوری کے مسائل رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کردیں گے۔

install suchtv android app on google app store