عید قربان کی چھٹیاں ختم; اسکول، دفاتر دوبارہ کھل گئے

عید کی تعطیلات ہوئیں ختم اور اسکولوں ، دفتروں میں کام پھر سے شروع فائل فوٹو عید کی تعطیلات ہوئیں ختم اور اسکولوں ، دفتروں میں کام پھر سے شروع

عید قربان کی چھٹیوں کے بعد شہر اقتدار میں اسکول اور سرکاری دفاتر توکھل گئے ہیں تاہم حاضری معمول سے کم ہی ہے۔

شہراقتدارکو ویران کرجانے والے پردیسیوں کی واپسی پیر کے روز ہی ہوگئی تھی تاہم کچھ منگل کے روز بھی واپس آرہے ہیں۔

بچوں کے اسکولز بھی کھل گئے، تاہم عید کی چھٹیوں بچوں کیلئے اسکول کا پہلادن کافی مشکل تھا۔

ادھر سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم ہی رہی، کیوں کہ دور دراز کے علاقوں کو گئے سارے پردیسیوں کی واپسی کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store