دنیابھرکے مسلمانوں سے اپیل ہے برماکے مسلمانوں سے یکجہتی کیلیے یکجا ہوجائیں: خورشیدشاہ

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برماکے مسلمانوں سے یکجہتی کیلیے یکجا ہوجائیں۔

رہنماپیپلزپارٹی اورقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ برما کے مسلمانوں کا قتل عام ہے۔ہمارے حکمران بر ما کے مسلمانوں کیلیے آ واز اٹھانے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ تمام مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو بر ما میں ایک بھی مسلمان قتل نہ ہو۔

سعودی عرب مسلم دنیاکے اختلافات ختم کرواکے مسلمانوں کو ایک کرے۔سعودی عرب کے پاس آج لیڈرشپ ہے وہ آگے آئے۔ جس ملک میں یہ قتل عام ہورہا ہے وہ بدھ ازم کے حامی ہیں۔ بدھ ازم کے ماننے والے مسلمانوں کا قتل عام کرکے اپنا مذہب بدنام کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ممالک اور عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔مغربی ممالک جانوروں کیلیے بھی قوانین بناتے ہیں۔ یورپ جائیں تو وہ کہتے ہیں کہ سانپ کو مارا تو 5 سال سزا ہوجائے گی۔

یورپ میں اگر آپ کتا یا بلی لینے جائیں تووہ گھردیکھتے ہیں کہ آپ اسے رکھ بھی سکیں گے یا نہیں؟روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام قا بل مذمت ہے۔ پاکستان کے مسلمان بر ما کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلےکے حل کیلئے سعودی عرب کو آگے آنا چاہئے۔ سعودی عرب مسلم دنیاکےاختلافات ختم کرواکے مسلمانوں کو ایک کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیربھٹو جیسی لیڈر شپ کا فقدان ہے۔

install suchtv android app on google app store