عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم عید منانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے، عمران خان بچوں کولینے نتھیا گلی سے اسلام آباد پہنچے۔

عمران خان نے سیاسی سرگرمیاں 2 روز کے لئے معطل کردیں ہیں، اس دوران وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نتھیاگلی میں نماز عید ادا کی اور بکرےکی قربانی کی گئی، کپتان نےعید کی نماز کے بعد مقامی افراد سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ شہری عمران خان سے عید ملے اور سلیفیاں بھی بنائیں۔

اس موقع پر عمران خان کے قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

install suchtv android app on google app store