چین نے بھی عمران کے الزامات مسترد کردیے: مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب فائل فوٹو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،عمران خان کے ان جھوٹے الزامات کو چینی سفارت خانے نے بھی مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ الزامات چھوٹے ثابت ہونے پر ایک بار پھر عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن شرمندہ وہی ہوتا ہے ،جس میں شرم ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ شہبازشریف پر بدترین دشمن بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکے، اب یہ پتا لگانا لازمی ہوگیا ہے کہ عمران خان کا یابیتی کمپنی سے کیا تعلق ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے عمران خان سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں کہ وہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے۔

install suchtv android app on google app store