وزیراعظم نے خواجہ اظہارالحسن پر حملے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملہ آوروں کو جلد پکڑ لیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر کراچی میں ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کر کے یقین دہانی کروائی کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید جانئیے: کراچی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی خواجہ اظہار الحسن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے خواجہ اظہارالحسن سے رابطہ کر کے ان کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی خواجہ اظہار الحسن کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بفرزون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store