صدر مملکت اور وزیر اعظم کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو پیغام

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور  صدر ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر ممنون حسین

عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ حج اور عید الاضحی دونوں ایسے فریضے ہیں جن کی بنیاد خود کو قربان کرنے کے جذبے پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنی دعائوں میں اُن تمام افراد کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کے مستقبل کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی۔

صدر نے قوم پر زور دیا کہ کشمیری بھائیوں کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں جو بھارتی افواج سے آزادی کے حصول کی دلیرانہ جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ تمام علاقائی اور نسلی تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی خوشحالی کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اور بھائی چارے کی تعلیمات پر عمل کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہ بھولیں جو بھارتی قابض افواج کے زیر تسلط زندگی بسر کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store