کلثوم نواز کی لندن میں کامیاب سرجری، ذرائع

 سابق وزیر اعطم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کی لندن میں سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی فائل فوٹو سابق وزیر اعطم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کی لندن میں سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی

لاہور کے حلقہ این اے 120 کی امیدوار اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کی لندن میں سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لندن میں کامیاب آپریشن کے بعد کلثوم نواز کو آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ کلثوم نواز کو نگرانی کے لیے مزید ایک روز ہسپتال میں رکھا جائے گا۔سرجری کے موقع پر نواز شریف اور صاحبزادے بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

اگرچہ شریف خاندان یا پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اب تک سرجری سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامیاب سرجری کے حوالے سے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز کو گزشتہ ہفتے گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

شریف خاندان کے قریب اور پارٹی کے سینئر رہنما نے ڈان کو علاج کی غرض سے لندن میں موجود کلثوم نواز کی طبی رپورٹس میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہونے کی تصدیق کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store