پاک فوج کے سربراہ کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن سے متعلق اقدامات اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور افغان قیادت کے تحت اقدامات کی حمایت پر اتفاق بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تاجک صدر نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا جب کہ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی فورم کی میزبانی اور شنگھائی تعاون تنظیم ممبر شپ کے لیے حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store