پانامہ کیس: جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، انہیں حدیبیہ پیپر مل کے کاغذات ساتھ لانے اور وکیل کے بغیر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تفتیش کےلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بھی طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے خادم اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ حدیبیہ پیپرمل کے کاغذات بھی ساتھ لائیں۔

جے آئی ٹی نے پاناما ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ، انہیں آج نوٹس مل گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پاناما کیس پر بینکنگ کے تمام کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اکیلے طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وکیل کو ساتھ لے کر نہ آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں دیگر ذمہ داران کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آج ہی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں بیان دیا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے اور آج ہی جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store