ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی فائل فوٹو

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،، اس دن جہاں مساجد میں محافل کااہتمام کیا جاتا ہے وہی شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

ملک بھر میں آج شب برات عقیدت سے منائی جائے گی ، تمام بڑے ،چھوٹے شہروں کی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں علمائے کرام اور مقررین شب برأت کی فضیلت بیان کریں گے۔

شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ شب برات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے۔

شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store