چاند 27 مئی کو نظر آئے گا، یکم رمضان المبارک اتوار کو ہوگا: ماہر فلکیات

چاند 27 مئی کو نظر آئے گا، یکم رمضان المبارک اتوار کو ہوگا: ماہر فلکیات فائل فوٹو

ماہر فلیکات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان اتوار 28 مئی کو ہوگا۔

جامعہ کراچی کے معروف سائنسدان اور ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 مئی بمطابق 29 شعبان کوملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کا امکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کو ہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی جمعہ کو چاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے،مزیدبراں افریقا اورامریکا کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

 رمضان کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 26 مئی کو 12بج کر 44 منٹ پر ہوگی جوں جوں 25 اور 26 مئی کی درمیانی رات ہوگی،کراچی میں 26 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے اور 30 منٹ ہوگی اور اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند 39 منٹ تک 9 ڈگری اونچائی پرموجود رہے گا تاہم نمی اور گرم آب و ہوا کے ساتھ مذکورہ صورتحال میں چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی اور27 مئی کوغروب آفتاب کے وقت ملک کے تمام حصوں میں چاند کی رویت واضح ہوگی۔ 

install suchtv android app on google app store