یوم پاکستان ، اسلام آباد اور روالپنڈی کا ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پلان کے مطابق بھاری گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند فائل فوٹو ٹریفک پلان کے مطابق بھاری گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند

تائیس مارچ ’یوم پاکستان‘ کے موقع پرمحکمہ ٹریفک نے اسلام آباد اور روالپندی کے لئے ٹریفک شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تئیس مارچ یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور روالپنڈی کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریفک پلان کے مطابق بھاری گاڑیوں کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہو گا۔

 صبح چھ سے دن ، ایک بجے تک فیض آباد سے آنے وا لی ٹریفک بند رہے گی ، جبکہ کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ ، روال ڈیم سے فیض آباد اور شکر پڑیاں روڈ ہر قم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی ۔

مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو سے اسلام آباد داخل ہو گی راولپنڈی کے لیے نائنتھ ایونیو کے بجائےآئی جے پی روڈ استعمال کیاجاسکے گا، کٹاریاں، پنڈورہ چورنگی سے راولپنڈی کا راستہ اختیار کیا جاسکے گا۔

ٹریفک کھنہ پل روڈ سے چنگی آٹھ ، بند کھنہ روڈ اورصادق آباد سے نائنتھ ایونیو جاسکے گی ، ٹریفک کھنہ پل سےلہترارڑروڈ،ترامڑی چوک اوراسلام آباد جاسکےگی۔

install suchtv android app on google app store