وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

سچ ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ الطاف حسین پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس اور دہشت گردی سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور اسی بنا پر ان کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے کسی قسم کا قانون موجود نہیں اور اس کیس میں الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت کا راضی ہونا بہت ضروری ہے جب کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ریڈوارنٹ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد برطانوی حکومت قانون کے تحت اس وارنٹ کو دیکھنے کی پابند ہوگی۔

install suchtv android app on google app store