قومی اسمبلی سے27 ویں آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی سے27 ویں آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے منظور فائل فوٹو قومی اسمبلی سے27 ویں آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے منظور

27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔  قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹ سے منظوری شدہ 27 ویں آئینی ترمیم مزید ترمیم شدہ مسودہ پیش کیا گیا۔ ترمیم کی تحریک پر پہلے رائے شماری مکمل کی گئی۔ آئینی ترمیم کی تحریک کے حق میں 231 ووٹ آئے جب کہ صرف 4 ارکان نے مخالفت کی۔ اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بائیکاٹ کیا۔ بعد ازاں اراکین نے 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دی۔ قومی اسمبلی میں ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار تھے جب کہ ترمیم کے حق میں دو تہائی سے زائد 233 ووٹ پڑے۔ جب کہ مخالفت میں صرف چار ووٹ آئے۔

27ویں ترمیم کےبل کی حتمی منظوری ڈویژن آف ہاؤس کے ذریعے گئی۔ اس سے قبل ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیے گئے۔

 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے ن لیگ کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف بھی قومی اسمبلی میں آئے، جب کہ پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بیماری کے باوجود وہیل چیئر پر ووٹ دینے کے لیے ایوان آئے۔ نواز شریف نے خورشید شاہ کے پاس جا کر ان سے مصافحہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کی۔

install suchtv android app on google app store