وزیراعظم شہباز شریف دو ہفتے کے طویل بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تاریخی سکیورٹی معاہدہ طے کرنے کے بعد ریاض کے راستے نیویارک کا دورہ کیا، اور اب لندن سے اسلام آباد واپس آئے ہیں۔ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
