ن لیگ معاملات اتنی دور نہ لے جائیں اور ماضی جیسے لہجے نہ اپنائیں: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو وزارت میں حصہ لیے بغیر سپورٹ کیا، اس کا مطلب یہ نہیں مسلم لیگ( ن ) جو چاہے کرے اور ہم خاموش رہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مکالموں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مکالموں سے سیاست اور جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، معاملات اتنی دور نہ لےجائیں اور ماضی جیسے لہجے نہ اپنائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے حکومت کو وزارت میں حصہ لیے بغیر سپورٹ کیا اور مسلم لیگ ( ن ) کا حکومت بنانے میں نیک نیتی سے ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مگر اس کا مطلب یہ نہیں مسلم لیگ( ن ) جو چاہے کرے اور ہم خاموش رہیں گے، ہم صورتحال کو پہلے خراب کرنا چاہتے تھے نہ اب ایسا چاہتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مکالموں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مکالموں سے سیاست اور جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، معاملات اتنی دور نہ لےجائیں اور ماضی جیسے لہجے نہ اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے مختلف بحرانوں کا شکار رہا، ہر حکومت نے بحران سے نمٹنے کی کوشش کی، آج بھی دہشت گردی اور باڈر کی کیفت سمیت مختلف مشکلات ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے وقت ہم نے نیک نیتی کے ساتھ حکومت کا ساتھ دیا، تحریری معاہدہ کیا گیا مگر بدقسمتی سے حکومت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے، پیپلز پارٹی کی سوچ تھی ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہے، اسی لیے جنگی حالات سمیت ہر موقع پر حکومت کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے زخموں کو بھلانا چاہتے ہیں، ن لیگ کے دوستوں سے درخواست ہے وہ نامناسب لہجہ اور الفاظ استعمال نہ کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو بہت تحمل سے چیزوں کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس بار خوفناک سیلاب آیا ہے اور بہت نقصان ہوا ہے، پنجاب وسندھ حکومت نے اچھا کام کیا جس کی ہم نے تعریف کی، جہاں خامی ہوگی اس پر بھی رائے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری رائے پر وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں انگلی توڑ دوں گی بات نہیں کرنے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پیپلز پارٹی ہر جگہ پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی رہی، چیئر مین بلاول بھٹو گورنر پنجاب اور دیگر ہمارے لوگوں سے ملاقات کی اور امداد کی۔

install suchtv android app on google app store