حکومت سے کامیاب مذاکرات ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماء کونسل کا اربعین مارچ ملتوی کرنےکا اعلان

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری فائل فوٹو وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری

حکومت سے کامیاب مذاکرات، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین مارچ ملتوی کرنےکا اعلان کردیا، سات نکات پر اتفاق ہو گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، ایم ڈبلیو ایم اور ایم کیو ایم کی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ زائرین کے پیدل سفر پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، جو ایک تکلیف دہ مگر ناگزیر فیصلہ تھا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قافلہ واپس کیا، زائرین نے ہوائی سفر میں ڈسکاؤنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

نہیں چاہتے جہاں پہلے سے سکیورٹی مسائل ہیں وہی زائرین پیدل جائیں۔

طے پانے والے 7 نکات درج ذیل ہیں

1۔ زائرین کے لیے مخصوص فلائٹ آپریشن دو روز میں شروع کیا جائے گا۔

2۔ ایڈوانس میں دیے گئے بس کرایوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

3۔ ایراقی حکومت سے ویزہ کی مدت میں توسیع کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔

4۔ زمینی سفر کے متبادل انتظامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

5۔ بارڈر پر موجود اسٹوڈنٹس کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں گے۔

6۔ پیدل مارچ روکنے کے فیصلے پر حکومت زائرین سے معذرت خواہ ہے۔

7۔ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے مستقل رابطہ کمیٹی قائم کی جائے گی

install suchtv android app on google app store