خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ کاغذ ات نامزدگی آج اورکل جمع کروائے جاسکیں گے۔
کاغذات منظوری یامسترد ہونے پراپیلیں سترہ جولائی تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
ٹربیونل اکیس جولائی تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدوار تئیس جولائی تک کاغذات واپس لے سکیں گے، خالی نشستوں پرپولنگ اکتیس جولائی کو ہوگی۔