ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید 7 افراد جاں بحق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید 7 افراد جاں بحق فائل فوٹو ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید 7 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارشوں کا حالیہ سلسلہ 11 جولائی تک جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور آبی ریلوں سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ اور مانسہرہ میں  طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں دو بچے اور ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بونیر میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ طوفانی بارش سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے ڈی جی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو  متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بارشوں کے باعث24گھنٹوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں2 افرادجاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، جاں بحق افرادکےلواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store