لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواستوں پر سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، جہاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔