پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین بجٹ مذاکرات کادوسرا مرحلہ شروع

پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین بجٹ مذاکرات کادوسرا مرحلہ شروع فائل فوٹو پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین بجٹ مذاکرات کادوسرا مرحلہ شروع

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا، فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے بات چیت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کادوسرا مرحلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف وفد 22 مئی تک بجٹ مذاکرات کے لیے قیام کرے گا، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے بجٹ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ 

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے، بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن حکام شامل ہیں۔ وزارت اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی وفد سے مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک حکام سے بھی آئی ایم ایف کے مذاکرات شیڈول ہیں۔

22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی، تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی، حکومت کی کوشش ہے کہ سالانہ 10 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تنخواہ کو ٹیکس چھوٹ دی جاسکے۔

install suchtv android app on google app store