پولیس کوعمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

پولیس کوعمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی فائل فوٹو پولیس کوعمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔

install suchtv android app on google app store