پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔ کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹینگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔

میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store