پہلی بار عازمین حج کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک ہی مقام پر رہائش فراہم کی جائے گی فائل فوٹو ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک ہی مقام پر رہائش فراہم کی جائے گی

وزارت مذہبی امور نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک ہی مقام پر رہائش فراہم کی جائے گی۔

 بینک اب ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے جس کے لیے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر خاندان کو ایک ہی جگہ پر رہائش فراہم کی جائے تاکہ ماضی میں الگ رہائش اور عبادات کے شیڈول کی وجہ سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہلخانہ ایک ساتھ ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store