اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنائی جائے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے،غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار دوسرے عرب اسلامک سربراہ اجلاس کی تیاریوں کےلیے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے فلسطین کاز کےلیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

پاکستانی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بےگناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

install suchtv android app on google app store