رواں سال حج پر کتنا خرچہ آئے گا؟ تفیصلات سامنے آگئیں

رواں سال حج پر کتنا خرچہ آئے گا؟ تفیصلات سامنے آگئیں فائل فوٹو رواں سال حج پر کتنا خرچہ آئے گا؟ تفیصلات سامنے آگئیں

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ حج کوٹہ کی مساوی تقسیم اور حج درخواستوں کے شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں حج پالیسی دوہزارپچیس کی منظوری دے دی گئی۔ اس پالیسی کے تحت آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

منظور شدہ پالیسی کے مطابق حج پیکج کی قیمت 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگی۔ حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکیم میں مساوی تقسیم ہوگا۔ 50 فیصد گورنمنٹ اسکیم اور 50 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے لیے مختص ہوگا۔

اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 5 ہزار سرکاری اور 25 ہزار پرائیویٹ حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کو کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی کا باضابطہ اعلان اور درخواستوں کے شیڈول کا اجرا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حج پالیسی کے تحت12سال سےکم عمربچوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج پالیسی کے تحت1000نشستیں ہارڈشپ کیسز کےلئے مختص ہوں گی، 300 نسشتیں مزدوروں یاکم آمدنی والے ملازمین کےلئے مقررکی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store