عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ذاتی معالج نے کیا کہا؟

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے صحت تسلی بخش قرار دے دی ۔ 4 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

بانی تحریک انصاف کا طبی معائنہ پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز کے ساتھ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس نے بھی کیا۔ تمام ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز نے معمول کے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کیے۔ طبی معائنے کی رپورٹ تیار اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store