اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ فائل فوٹو اسلام آباد میں زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کےلیے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی ای) کی درخواست پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

فضائی آلودگی سے نمٹنے اور زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا و زرعی فضلہ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا، جس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 کی درخواست کی تھی۔

install suchtv android app on google app store