بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد

بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بائیو میٹرک کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کردی گئی فائل فوٹو بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بائیو میٹرک کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کردی گئی

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بائیو میٹرک کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کےباعث اشتہاری،مطلوب ملزمان کا سفر کرنا ناممکن ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں، بائیو میٹرک سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔

اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

install suchtv android app on google app store