فوجی عدالتوں کے قیام سے عمران خان کے ٹرائل میں کیا فرق پڑے گا؟ شیر افضل کا اہم بیان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے انہوں ںے کہا ہے کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئی احتجاجی کمیٹی بنائی جائے گی میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں بتایا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، انہیں بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی عمران خان نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیا موقف ہے؟ ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے کہا ہے نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے اسٹریٹجی بنائیں گے۔

شیر افضل نے مزید کہا کہ ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔

install suchtv android app on google app store