محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے۔
دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اسموگ بڑھنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے، اسموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔
اسکے علاوہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے، بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔