آئینی ترمیم کے حوالے سے نوازشریف اور بلاول کے درمیان رابطہ

نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگوہوئی اورچیئرمین پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سربراہ کوجمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹواور میاں محمد نواز شریف کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔

install suchtv android app on google app store