حکومت کا تین دن عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت  نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو وفاقی حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایس سی او کا پرامن انعقاد ممکن بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔

جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store