اسلام آباد میں فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

  • اپ ڈیٹ:
 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہوگی۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہوگی۔

اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store