وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پراتفاق سوشل میڈیا وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

وزیرِ اعظم کی نیویارک میں یو این جی اے کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں یو این جی اے کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

پاکستان کے 7 بلین امریکی ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت ای ایف ایف کے حوالے سے 37 ماہ کے کامیاب اسٹاف لیول ایگریمنٹ ایس ایل اے کے لیے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی بھی تعریف کی جس سے ملک کے اداروں کو مضبوط بنانے اور اس کے معاشی انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے اور جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے موافقت کی مالی اعانت کو متحرک کرنے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اکتوبر میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے دوران وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ اس اہم مسئلے کو اٹھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارجیوا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام معاشی بحالی اور تخفیف غربت میں مددگار ہوگا

وزیراعظم سےملاقات کےبعد ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارجیوا نے اپنےبیان میں کہاوزیراعظم شہباز شریف سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان کے نئے پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔

کرسٹالیناجیارجیوا نےکہا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معاشی بحالی اورتخفیف غربت میں مددگار ہوگا، پاکستان کوٹیکس نیٹ بڑھانے اور نئی ملازمتیں پیدا کرنےمیں مدد ملے گی،پاکستان کو جامع ترقی کے لیے اصلاحات میں بھی مدد ملے گی۔

پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہمی کی درخواست

ذرائع کےمطابق پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہمی کی درخواست بھی کر دی ہے۔ اس معاملے پروزیراعظم نے ایم ڈی سے بات کی لیکن باقاعدہ بات چیت اگلے ماہ وزیر خزانہ کے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دورہ امریکہ کے دوران ہوگی۔

install suchtv android app on google app store